ریئل اسٹیٹ میں ڈیجیٹلائزیشن، ٹرانزیکشن اور موثر پلاننگ سے معاشی فروغ ممکن ہے، گرانہ کا این سی سی میں موقف

اسلام آباد: نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے اجلاس میں چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ڈیٹا ڈیجیٹلائزیشن، ٹرانزیکشن ماڈل میں تبدیلی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں موثر منصوبہ بندی سے مُلکی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں موجود مسائل پر روشنی ڈالی اور ان مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

 

 

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی عمل کو تیز کرنے اور کوویڈ سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے کنسٹرکشن کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق شامل تھے۔

علاوہ ازیں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری توانائی، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جاوید غنی، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ہاؤسنگ ایمپلائز فاؤنڈیشن وسیم حیات باجوہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزارتِ ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وفاقی حکومت کے ماتحت حالیہ منصوبوں پر عمل درآمد کے بارے میں بتایا۔ علاوہ اس کے مستقبل کے منصوبوں، اُن پر آنے والی لاگت اور اور اُن کے نتیجے میں تعمیر ہونے والے ہاؤسنگ یونٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید برآں وزیرِ اعظم کو چیف سیکرٹری پنجاب نے تعمیراتی کام میں تیزی اور اُس ضمن میں تعمیراتی مٹیریل کے بڑھتے استعمال خصوصاً سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چئیرمین سی ڈی اے نے وزیرِ اعظم کو اپنے ادارے کی میٹروپولیٹین کارپوریشن کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے وزیرِ اعظم کو روڈ نیٹ ورک، شہر میں نکاسی آب کے نظام اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے کے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago