گرانہ ڈاٹ کام، نسٹ کی شراکت سے پاکستان کا پہلا ریئل اسٹیٹ کورس شروع کرنے کو تیار

اسلام آباد: پاکستان کا اسمارٹیسٹ پراپرٹی پورٹل گرانہ ڈاٹ کام، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی شراکت سے پاکستان کا پہلا ریئل اسٹیٹ کورس، سرٹیفیکیشن اِن ریئل اسٹیٹ لیول ون، شروع کرنے کو تیار ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او گرانہ ڈاٹ کام اور کورس ٹیچر جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر پاکستان کے معاشی پہیے کا انجن ہے مگر برسوں نظر انداز رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنے تعلیمی اداروں میں اس کی باقاعدہ تعلیم سے ہم اس سیکٹر میں انقلاب بپا کر سکتے ہیں۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ پاکستان کی معیشت کا دوسرا بڑا حصہ ہے جو کہ آج کل ملکی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس کورس کا مقصد ریئل اسٹیٹ کی حقیقی طاقت کو دریافت کرنا اور اس سیکٹر کے منظر کو تبدیل کرنا ہے جو کہ لوگوں کی پروفیشنل تربیت سے ممکن ہے۔

کورس کے مزید ایکسپرٹس میں جناب عمر عابدین، محترمہ اقراء مصدق اور محترمہ صائمہ لطیف شامل ہیں۔

یہ کورس تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی ہے جو کہ ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کو سیکھنے کا تجربہ فراہم کرے گا۔

اس سرٹیفیکیشن میں اسائنمنٹس، پریزنٹیشنز، گروپ سرگرمیاں، کیس اسٹڈیز اور امتحانات ہوں گے۔ یہ کورس رواں ماہ یعنی 29 جنوری 2021 سے شروع ہوگا اور چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago