گرانہ ڈاٹ کام نے ہارلے اونرز گروپ کی شراکت سے کشمیریوں سے اظہارِ یکجحتی کے لیے بائیکرز ریلی کا انعقاد کیا

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے ہارلے اونرز گروپ کی شراکت سے کشمیریوں سے اظہارِ یکجحتی کے لیے بائیکرز ریلی کا کامیاب انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بائیک ریلی جناح ایونیو سے ڈی چوک تک رہی جس کی شہر کے باسیوں میں زبردست پزیرائی دیکھنے میں آئی۔

ایونٹ گرانہ کلبز کے زیرِ انتظام ہوا جس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر، اربن انوویشن کے بانی نوید افتخار، ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید اور ارسلان جاوید نے شرکت کی۔

ایونٹ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ایونٹ کی کامیاب میزبانی پر گرانہ ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ آزادی کی تگ و دو میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مہذب قومیں اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے دنیا کے سامنے اپنے مطالبات رکھتی ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top