Real Estate

امارات گروپ کے تعمیراتی منصوبوں میں حیدرآباد کی عوام کی خصوصی دلچسپی

حیدرآباد: روشنیوں کے شہر کراچی کے بعد صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے امارات گروپ کے زیرِانتظام جدید طرزِ تعمیر اور اعلیٰ معیار کے رہائشی اور کمرشل تعمیراتی منصوبوں میں عوامی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے گرینڈ اوپن ہاؤس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اوپن ہاؤس کی اس تقریب میں کراچی، سکھر اور میزبان شہر حیدرآباد سے ریئل اسٹیٹ میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں، پراپرٹی کنسلٹنٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ گرانہ کے ریجنل مینیجر ساؤتھ اسامہ خان، ساؤتھ ریجن کے زونل ہیڈ مشہود الرحٰن اور اور کمپنی کے ریجنل سیلز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اوپن ہاؤس کے اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سے رُکنِ صوبائی اسمبلی سندھ فرحین مغل، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے رُکن کاشف شیخ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نجم الدین قریشی، انجمنِ تاجران قاسم آباد، حیدرآباد کے صدر محبوب ابڑو، سندھ ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نُور ابریجو، آل سندھ ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیشن سیکرٹری شبیر لاشاری، قاسم آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر رحمتاللہ ساند بھی شریک تھے

تقریب کے شرکاء نے کراچی میں زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے کنٹری ریزیڈینسیز اور الرؤف گولڈ راس کے علاوہ امارات گروپ کے زیرِ انتظام پراجیکٹس ایمزون مال، گالف فلوراز، فلورنس گیلریا، امارات بلڈرز مال، جی الیون ہوٹلز، امارات ریزیڈینسیز اور مال آف عریبیہ میں بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

گرانہ ڈاٹ کام کے زیرِاہتمام گرینڈ اوپن ہاؤس میں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے شرکاء کو نہ صرف مستقبل کے مجوزہ اور زیرِ تعمیر رہائشی اور کمرشل منصوبوں سے متعلق مکمل اور مفصل معلومات فراہم کی گئیں بلکہ ریئل اسٹیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری سے متعلق دستیاب مواقع کے بارے میں بھی مفید مشوروں سے رہنمائی کی گئی۔

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس جبکہ محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 6 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکا ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔

گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام ان تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago