لاہور: امارات گروپ کے زیرِ انتظام جدید طرزِ تعمیر اور اعلیٰ معیار کے ریزیڈینشل اور کمرشل پراجیکٹس میں شہریوں کی دلچسپی کے مدِ نظر گرانہ ڈاٹ کام نے لاہور میں گرینڈ اوپن ہاوس کی شانداسر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اوپن ہاوس کی اس تقریب میں لاہور شہر سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے سرمایہ کاروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے امارات گروپ کے زیرِ انتظام پراجیکٹس ایمیزون مال، گالف فلوراز، فلارنس گیلریا، امارات بلڈرز مال، جی الیون ہوٹلز، امارات ریزیڈینسیز اور مال آف عریبیہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس اور محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ دیگر پراجیکٹس کے علاوہ امارات ریزیڈنسز امارات گروپ کا اگلا پراجیکٹ ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا رہائشی منصوبہ ہے.
گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔
اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام ان تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…