صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ملک کی معروف آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کے دفتر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان و ایم پی اے سندھ اسمبلی عمیر بخش چانڈیو اور چیئرمین حیدرآباد الائنس برائے تجارت و صنعت اقبال حسین بیگ مہمانِ خصوصی تھے۔
اس موقع پر شرکاء کے لیے اوپن ہاؤس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں امارات گروپ کے پراجیکٹس کے ماڈلز پیش کیے گئے۔ شرکاء نے امارات گروپ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ شرکاء نے امارات گروپ کے منصوبوں کے فنِ تعمیر کو خوب سراہا۔
امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے گرانہ ڈاٹ کام کے حیدرآباد میں دفتر کے افتتاح کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں کے شہری پراپرٹی کی خرید و فروخت گرانہ ڈاٹ کام کی معیاری آن لائن سروسز کے ذریعے خوش اسلوبی سے کر پائیں گے۔ گرانہ ڈاٹ کام ماضی میں ہمیشہ شفاف ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشز کو فروغ دیتا آیا ہے اور حیدرآباد کے شہریوں کو بھی شفاف ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز کی خدمات فراہم کرے گا۔
اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام ملک کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی ہے اور اس کی بنیادی وجہ او اے ڈی ڈی یعنی اونرشپ، اپروول، ڈیلیوری اور ڈیمانڈ کے سنہری اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشز کی خدمات مہیا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام ان اصولوں پر سختی سے کاربند ہے، یہی وجہ ہے گرانہ ڈاٹ کام کو صارفین کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام کا حیدرآباد میں کھلنے والا دفتر مین آٹو بان روڈ پر واقع ہے جو حیدرآباد کی ریئل اسٹیٹ میں مثبت تبدیلی لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…