پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلاب، گرانہ ڈاٹ کام مُلکی سطح پر لانچ کردیا گیا

ریئل اسٹیٹ کی دُنیا میں آسانی اور تبدیلی کا نام، گرانہ ڈاٹ کام نے اپنی مُلک گیر سروسز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام نے "ہمارا یقین دل سے” کے عزم کے ساتھ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے منظر کو تبدیل کرنے کی ٹھان لی ہے جس سے یہاں شفافیت اور سچائی کے اصولوں کی پاسداری ہوگی اور ایک بہتر فضا قائم ہوگی۔ یہ عزم اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی یکجا ہو کر اور ایک دوسرے پر مکمل یقین کے ساتھ ہی ترقی کے سفر پر گامزن ہوسکتے ہیں۔

پراپرٹی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج، پراپٹیک کے ذریعے گرانہ ڈاٹ کام پر صارفین کو ہزاروں مصدقہ پراپرٹیز کی لسٹنگ ملے گی جہاں وہ پراپرٹی کی خرید و فروخت، کرایہ داری یعنی رینٹ اِن، رینٹ آؤٹ اور سرمایہ کاری کے بیش بہا آپشنز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

گرانہ ڈاٹ کام نے جڑواں شہروں یعنی اسلام آباد اور راولپنڈی کو تو اپنی سہولیات سے اپنا گرویدہ بنا ہی لیا ہے تاہم اب کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، سکھر، گوجرانوالہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ سمیت پاکستان کے 20 سے زائد شہروں میں اپنے 30 سے زائد دفاتر کے ساتھ ریئل اسٹیٹ کا انقلاب بپا کرنے کو تیار ہے۔

صارفین گرانہ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ یا ایپ سٹور، پلے سٹور اور ہواوے ایپ گیلری سے گرانہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے معتدد سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اِن میں ہزاروں پراپرٹیز کی مصدقہ لسٹنگ، وانٹڈ فیچر (جو کہ آپ کو گرانہ گروز کے ساتھ براہِ راست خرید و فروخت اور سرمایہ کاری کے اہل بناتا ہے)، جدید ٹرانزیکشن ماڈل اور معیاری کسٹمر کیئر شامل ہیں۔

اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ یہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ ایک ایسا وقت ہے جس کے لیے گرانہ فیملی کا ایک ایک فرد بےصبری سے انتظار کررہا تھا۔ آج ہم مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک انقلاب لانے کو ہیں۔

ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام جناب فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام کا آغاز دراصل ریئل اسٹیٹ کے منظر نامے کی تبدیلی کا آغاز ہے۔ ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت ہی وہ ذرائع ہیں جن سے ہم اپنے اس سیکٹر کا مکمل فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام ارسلان جاوید نے کہا کہ اب پورے پاکستان کے لوگ اس پورٹل کا رخ کر سکتے ہیں اور صرف تین کلکس سے پراپرٹی کی خرید و فروخت، رینٹ اور انویسٹ کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گرانہ ڈاٹ کام نے پاکستان کے مشہور فنکار شان شاہد کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے جو کہ ہمارا یقین دل سے کے نام سے جاری ہونے والے اشتہار میں پاکستانیت اور مُلک کے روشن مستقبل کا اعادہ کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

1 thought on “پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلاب، گرانہ ڈاٹ کام مُلکی سطح پر لانچ کردیا گیا”

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top