Sustainable development

امارات گروپ ‘تعمیر سے تعلیم’ مہم کی مدد سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کوشاں

اسلام آباد: پاکستان میں اعلیٰ شہرت کی حامل رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی استعدادِکار بڑھانے کے لیے ‘تعمیر سے تعلیم’ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا بنیادی مقصد تعمیراتی شعبے کی مدد سے پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس مہم کی مدد سے گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں شہری علاقوں کو درپیش تین بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ ان مسائل میں تعمیراتی منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کے دوران اکھٹا ہونے والا غیر فعال اور ناقابلِ  استعمال تعمیراتی مٹیریل اور اسے ٹھکانے لگانے کے لیے مناسب جگہ کے انتظام اور سہولیات کے فقددان کے علاوہ شہری علاقوں میں غیر قانونی کچی آبادیوں کا پھیلاؤ شامل ہیں۔

‘تعمیر سے تعلیم’ پراجیکٹ کے تحت شہری علاقوں کے پسماندہ طبقات اور کچی آبادیوں میں بسنے والے افراد کی طرزِ زندگی میں بہتری لانے کے لیے غیراستعمال شدہ تعمیراتی سامان کو دوبارہ استعمال میں لانے کا حل تجویز کیا جا رہا ہے تاکہ پارکس کی تعمیر و بحالیِ نو، شیلٹر ہومز کی تزئین و آرائش اور کچی آبادی میں سہولیات کو قابلِ رہائش بنانے کے لیے تعمیراتی سامان عطیہ کیا جا سکے۔

امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کاروباری استحکام کے لیے یہ انفرادی حیثیت میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ طبقاتی فرق کو ختم کرتے ہوئے مثبت سوچ کے ساتھ معاشرے میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تعمیر سے تعلیم’ پراجیکٹ کے تحت شہری علاقوں کے پسماندہ طبقات اور کچی آبادیوں میں بسنے والے افراد کی طرزِ زندگی میں بہتری لانے کے لیے غیراستعمال شدہ تعمیراتی سامان کو دوبارہ استعمال میں لانے کا حل تجویز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بہت سے ادارے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود پر کام کر رہے ہیں اور اس مہم کا بنیادی مقصد بھی غیر استعمال شدہ تعمیراتی سامان کو استعمال میں لاتے ہوئے ان طبقات کی طرزِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔

پہلے مرحلے میں گرانہ ڈاٹ کام نے سوسائٹی آف ایجوکیشنل ویلفیئر کے ساتھ شراکتی بنیادوں پر بیٹھک اسکول نیٹ ورک کو تعمیراتی منصوبوں میں تزئین و آرائش کے دوران بچ جانے والی اضافی لکڑی کو استعمل میں لاتے ہوئے بچوں کے لیے سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

تاکہ طبقاتی تقسیم کو ختم کرتے ہوئے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچے بھی باوقار طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں اور مستقبل میں معاشرے کے فعال شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

گذشتہ 24 سالوں میں بیٹھک سکول نیٹ ورک نے پاکستان میں 143 سے زائد سکول قائم کیے ہیں جن میں کل 18,000 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ یہ نیٹ ورک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ان کے تعلیمی کیریئر کے دوران مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں مذکورہ نیٹ ورک کم آمدنی والے خاندانوں کی لڑکیوں کے لیے سلائی اور چھوٹی صنعت کی پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع بھی فرہم کر رہا ہے۔

گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘تعمیر سے تعلیم’ مہم شہری ترقی کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات اور کچی آبادیوں میں رہنے والے افراد کی زندگیوں میں بدلاؤ لانے کی ایک کاوش ہے جسے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ قابلِ عمل بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم ان بچوں کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے میں سہولیات فراہم کرتے ہیں تو کل یہی بچے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت شہری مساوات کے سماجی اور نفسیاتی خلا کو جڑ سے ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس جبکہ محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 6 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکا ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔

مزید برآں امارات گروپ آف کمپنیز گالف فلوراز (ٹُو) کے علاوہ مال آف عریبیہ، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیری سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago