اولیاء کرام کی سرزمین ملتان شہر میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے علاقائی دفتر کا افتتاح

ملک بھر میں اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان جو کہ اولیاء کرام کی سرزمین کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے، مقامی شہریوں کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے اور رہنمائی کی فراہمی کے لیے اپنے نئے علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ملتان میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کے افتتاح کے لیے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان بیت المال کے چیئرمین سینیٹر عون عباس بپی، گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید، ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل احمر، ڈائریکٹر پی ایچ اے ملتان، ممبرز کینٹ بورڈ ملتان ، گرانہ ڈاٹ کام کے سینٹرل ریجن ہیڈ ناصر ملک اور کنٹری سیلز ہیڈ عاصم افتخار سمیت گرانہ ڈاٹ کام کی انتظامیہ، کاروباری شراکتی ادارے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گرانہ ڈاٹ کام نے ملتان شہر میں اپنے نئے علاقائی دفتر کے لیے سٹی سینٹر، چونگی نمبر 9 کا انتخاب کیا جو کہ کاروباری اعتبار سے شہر کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں کے بعد اب ملتان میں علاقائی دفتر کی موجودگی ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں شہریوں کے گرانہ ڈاٹ کام کی خدمات پر مکمل اعتماد کی غمازی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی رہائشی منصوبوں سے متعلق شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور شفاف طریقے سے تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت یقینی بنانے میں گرانہ ڈاٹ کام کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے اور اراضی کے سکڑنے کے باعث ہمیں بلند عمارتوں پر محیط رہائشی منصوبوں کی تعمیر کی ضروت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے کے مربوط حل پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ یہ صرف ڈیولپرز کا مسئلہ نہیں بلکہ شہریوں کی ایک بڑی آبادی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago