اسلام آباد: جناح ایونیو سے ڈی چوک تک منعقد سال نو کے پہلے سائکلنگ سنڈے ایونٹ کی شہر کے باسیوں میں زبردست پزیرائی دیکھنے میں آئی۔
گرانہ ڈاٹ کام، اربن انوویشن، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی اے)، اسلام آباد سائکلنگ ایسوسیشن، اسلام آباد ٹریفک پولیس، ٹوبیکو اسموک فری اسلام آباد، اربن پلیٹ فارم، ایم ٹی بی اسلام آباد، پرائم منسٹر ٹائگر فورس، کریٹیکل ماس اسلام آباد اور گرلز سائکلنگ اسکواڈ نے اس ایونٹ کی میزبانی کی۔
ایونٹ میں شریک لوگ نہ صرف تفریحی سائکلنگ سے لُطف اندوز ہوے بلکہ اُنہوں نے سائکلنگ کے مقابلوں میں بھی خوب حصہ لیا۔
ایونٹ میں ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی، اربن انوویشن کے بانی نوید افتخار، ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید اور ارسلان جاوید نے شرکت کی۔
حکام نے ایونٹ کی زبردست میزبانی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جائیں اور شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کا ادراک ہو۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…