پاکستان کی مشہور و معروف آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے سے ثقافت سے بھرپور شہر کوئٹہ میں اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اوپن ہاؤس کی رنگا رنگ تقریب میں شہر بھر کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی اور گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔
ملک کے مشہور و معروف ڈویلپرز امارات گروپ کی ذیلی کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد کیے گئے اوپن ہاؤس میں امارات گروپ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹس بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ شہریوں نے فلورنس گیلریا، گالف فلوراز 1 اور 2، امارات بلڈرز مال، گرینڈ بازار اور مال آف امارات سمیت دیگر اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹس میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
اوپن ہاؤس میں گرانہ ڈاٹ کام کے مستعد نمانندگان کی جانب سے شہریوں کو امارات گروپ کے پراجیکٹس پر جامع بریفنگ دی گئی۔ شہریوں نے ان پراجیکٹس کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک تحفہ قرار دیا اور ان پراجیکٹس کو پاکستان کی ترقی کے مترادف قرار دیا۔
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے اوپن ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے معزز شہریوں کی جانب سے امارات گروپ کے پراجیکٹس میں بھرپور دلچسپی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ اس خطے کے سرمایہ کاروں کا امارات گروپ کے پراجیکٹس پر اعتماد ملک کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔
گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اوپن ہاؤس کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امارت گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ امارات گروپ تمام صوبوں کے سرمایہ کاروں کو اپنے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔ بلوچستان کے سرمایہ کار اس ملک کا اثاثہ ہیں اور امارات گروپ کی ذیلی کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی شفاف ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشن سروسز کے ذریعے ان سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد جیت کر امارات گروپ سرخرو ہونے کا خواہش مند ہے۔
پاکستان کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے 12 اور 13 نومبر کو بروز ہفتہ اور اتوار اوپن ہاؤس کی اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔