اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے جناح ایونیو تا ڈی چوک سائکلنگ سنڈے ایونٹ کا انعقاد کیا۔
گرانہ ڈاٹ کام نے اربن انوویشن، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی اے)، یو این او ڈی سی، اسلام آباد سائکلنگ ایسوسیشن، ایم ٹی بی اسلام آباد، پی ایم ٹائگرز فورس، اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شراکت سے ایونٹ کی میزبانی کی۔
اس ایونٹ کا انعقاد 5 ستمبر بروز اتوار، دن 3 بجے کیا گیا جس میں کورونا کی تمام ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا۔
ایونٹ میں اربن انوویشن کے بانی نوید افتخار، گرانہ ڈاٹ کام کے ایمپلائیز اور جڑواں شہروں سے سائکلنگ کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مشہور بائیکر اور فوٹوگرافر کامران علی نے بھی سائکلنگ ایونٹ میں خصوصی طور پر شریک رہے۔
ایونٹ میں تفریحی سائکلنگ میں شریک افراد نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جائیں تاکہ شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کی افادیت کا ادراک ہوسکے۔