گرانہ ڈاٹ کام کے متعارف کردہ ریئل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن کورس کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز

گرانہ ڈاٹ کام کے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی شراکت سے متعارف کردہ سرٹیفیکیشن اِن ریئل اسٹیٹ لیول ون کورس کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

اس سرٹیفیکیشن میں اسائنمنٹس، پریزنٹیشنز، گروپ سرگرمیاں، کیس اسٹڈیز اور امتحانات شامل ہیں۔ یہ کورس نسٹ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سینٹر میں چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

یہ کورس تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی ہے جو کہ ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کرے گا۔

اس سرٹیفیکیشن کے اساتذہ میں سی ای او گرانہ جناب شفیق اکبر شامل ہیں جو کہ کیمبرج یونیورسٹی سے پالیسی انیلیسز میں ماسٹرز اور پبلک پالیسی میں ایم ایس سی کے ڈگری ہولڈر ہیں۔ علاوہ ازیں کورس پڑھانے والوں میں گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید، تیمور عباسی، عاصم افتخار، اقراء مصدق اور صائمہ لطیف شامل ہیں۔

ملکی ترقی کے لیے سب سے اہم سیکٹر، ریئل اسٹیٹ میں قدم رکھے گرانہ ڈاٹ کام کو 5 سال ہوچکے ہیں تاہم اس عرصے میں ٹیکنالوجی سے اس سیکٹر کو ہم آہنگ کر کے گرانہ ڈاٹ کام نے ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ ریئل اسٹیٹ کی تقدیر بدلنے کی سکت رکھتا ہے۔ یوں روایتی طور طریقوں کو تبدیل کرنے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام نے اس سیکٹر میں باقاعدہ تعلیم کا بیڑا بھی اُٹھا لیا ہے۔

اس کورس میں حصہ لینے والے لوگ ریئل اسٹیٹ کی سائنس، ریئل اسٹیٹ کے قانونی، ٹرانزیکشنز ، کاروباری اخلاق اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی روز مرہ زندگی پر ایک زبردست گرفت حاصل کریں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top