شاندار رہائشی منصوبے جناح اسکوائر ریزیڈینشیل اپارٹمنٹس کا لاہور میں سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

گرانہ ڈاٹ کام کے تعاون سے لاہور کے علاقے خیابانِ جناح میں لگژری ہاؤسنگ پراجیکٹ جناح اسکوائر ریزیڈینشیل اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس حوالے سے منصوبے کی سائٹ پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جے ایس ایم ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض خان، سی ای او اعجاز خان، ڈائریکٹر پراپشور تیمور عباسی، گرانہ ڈاٹ کام کے نیشنل سیلز ہیڈ عاصم افتخار، ریجنل سیلز ہیڈ ناصر ملک، جنرل مینیجر ریگولیٹری برگیڈئیر (ر) جاوید، ڈائریکٹر جے ایس ایم ہائٹس اور سی ای او خان سنز ڈویلپرز صاحبزادہ عمران، ڈائریکٹر جے ایس ایم ہائٹس اور سی ای او جمال بلڈرز ملک اشرف ڈوگر، ڈائریکٹر جے ایس ایم ہائٹس اور سی ای او اسٹیٹ چینل شان محمد انور شریک تھے۔

جناح اسکوائر ریزیڈینشیل اپارٹمنٹس جے ایس ایم ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے جو کہ خیابانِ جناح پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ اعلیٰ ترین معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ ایک، دو اور تین بیڈ کے رہائشی اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ جڑواں عمارتوں پر مشتمل جناح اسکوائر میں مجموعی طور پر 340 رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ مذکورہ منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام اور جے ایس ایم ہائٹس کی شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام کی یہ کوشش ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بطور مارکیٹنگ پارٹنر گرانہ ڈاٹ کام اس پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبے کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر لاہور کے دل میں یہ منصوبہ رہائش اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ہے۔

ڈائریکٹر پراپشور تیمور عباسی کا کہنا تھا کہ جناح اسکوائر ریزیڈینشل اپارٹمنٹس پراجیکٹ گرانہ ڈاٹ کام کے اونرشپ، اپروول، ڈیمانڈ اینڈ ڈیلیوری کے فارمولے پر پورا اترتا ہے جو کہ اسے سرمایہ کاری کی غرض سے بہترین منصوبہ بناتا ہے۔

جے ایس ایم ہائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ خیابانِ جناح پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی جدت اور پُر آسائش سہولیات میں کسی بھی بین الاقوامی معیار کے شاندار رہائشی منصوبے سے کم نہیں ہو گا۔

تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے نیشنل سیلز ہیڈ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام اِس لگژری ہاؤسنگ پراجیکٹ کی سیلز سے متعلق امور میں جے ایس ایم ہائٹس کو بطور مارکیٹنگ پارٹنر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں رہائشی منصوبوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ مذکورہ منصوبے میں دستیاب سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

ڈائریکٹر جے ایس ایم صاحبزادہ عمران کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام ایک اعلیٰ ترین معیار کی مارکیٹنگ کمپنی ہے جو کہ جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس کے منصوبے میں بطور مارکیٹنگ پارٹنر اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ منصوبے کی سنگ ِ بنیاد کی پُروقار تقریب اور کامیاب اوپن ہاؤس کے انعقاد پر انہوں نے گرانہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس سے قبل گرانہ ڈاٹ کام نے تمام کورونا ایس او پيز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس کے اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا جس میں شہر بھر سے سرمایہ کاروں، ریئل اسٹیٹ ایجنسیز اور رہائشی منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago