گرانہ ڈاٹ کام نے کلاسک ہومز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے

لاہور: گرانہ ڈاٹ کام نے کلاسک ہومز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ معاہدہ بدھ کے روز منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں کیا گیا۔ معاہدے میں گرانہ ڈاٹ کام کو کلاسک ہومز کی طرف سے سیلز اور مارکیٹنگ کے خصوصی حقوق پیش کیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تقریب میں ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید اور ریجنل سیلز ہیڈ محمد ناصر ملک نے شرکت کی، جبکہ کلاسک ہومز کی جانب سے سینئر عہدیداران بشمول احمد علی قدوسی، فرحان، جام ظفر اور سید علی اصغر بخاری نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ، "آج گرانہ ڈاٹ کام ترقی اور مثبت تبدیلی کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی کامیابی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔ہم کلاسک ہومز کے ساتھ معاہدے پہ پرجوش ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ اور انقلاب کی جانب سفر میں معیاری اور شفاف خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں، ہم اپنے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے منتظر ہیں۔”

 

گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔ جو پراپرٹی سے متعلق روایتی طریقوں کی ازسرِنو اور جدید تکنیکی حل کے ساتھ پیچیدہ سوالوں کے واضح جوابات کی حامل ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام کا مقصد ملکی رئیل اسٹیٹ کے منظر نامے کو مثبت تبدیلی کے ساتھ اپنے معزز گاہکوں کے لیے کرائے پر حاصل کرنے، خرید و فروخت اور سرمایہ کاری کے تجربے کو واضح راستہ فراہم کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top