محکمہ سماجی بہبود پنجاب اور ایک غیر سرکاری تنظیم ہم مشعلِ راہ فاؤنڈیشن سمیت گرانہ ڈاٹ کام اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشترکہ تعاون سے گورنر ہاوس لاہور میں عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خاتونِ اول بیگم ثمینہ علوی تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔
تقریب میں صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر یاور بخاری، عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں قائم علاقائی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر حسن اقبال، ڈی جی سوشل ویلفیئرمدثر اقبال، گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ ناصر ملک، سینیءر مینیجر مارکیٹنگ گرانہ ڈاٹ کام سفیان عارف، ڈائریکٹر ڈبلیوایچ او ڈاکٹر مریم آمنہ آفتاب، پنجاب کے تمام بڑی شہروں کے ایوانِ صنعت و تجارت کے نمائندگان، معروف کاروباری شخصیات، جسمانی معذوری کے شکار افراد اور ان کی فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ جسمانی معذوری ایک عالمی مسئلہ ہے جبکہ خصوصی افراد کو دنیا بھر میں مختلف طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے افراد کو یہ احساس دلانا چاہئے کہ وہ ہم سب سے کسی طرح بھی کم نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کے لئے پبلک پارٹنرشپ کے تحت سکیمیں بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں تا کہ ان کا احساس محرومی ختم ہو اور انہیں مساوی حقوق مل سکیں۔
قبل ازیں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر یاور عباس بخاری نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ان کا ادارہ عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔
تقریب میں خصوصی بچوں نے مختلف نغموں پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی افراد اور بہترین کارکردگی کی حامل شخصیات اور کاروباری اداروں میں فخرپاکستان ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کو بھی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ ناصر ملک نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔
گرانہ ڈاٹ کام ہمیشہ سے سماجی ذمہ داریاں نبھانے کی اپنی روایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں گرانہ ڈاٹ کام نے اسلام آباد کے ایک پسمنادہ علاقہ مہرآبادی میں قائم ایک بیٹھک سکول کو غریب بچوں کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے مفت فرنیچر فراہم کیا۔
علاوہ ازیں بیٹھک سکول میں جسممای معذوری اور پولیو کے شکار بچوں کی تعلیم کے لیے گرانہ ڈاٹ کام خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…