گرانہ ڈاٹ کام نے غیر سرکاری تنظیم این او ڈبلیو پی ڈی پی کے ساتھ معذور افراد کو معاشی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے کیلئے مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
معاہدے پر گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید اور ایگزیکیٹو ڈائریکٹر این او ڈبلیو پی ڈی پی عمیر احمد نے دستخط کیے۔
تقریب میں گرانہ ڈاٹ کام کی ڈپٹی جنرل منیجر برائے آرگنائزیشنل ڈیویلپمنٹ صائمہ لطیف، ڈائریکٹر آپریشنز این او ڈبلیو پی ڈی پی منیبہ ہارون اور آپریشنز منیجر این او ڈبلیو پی ڈی پی غینا مہر نے شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید نے کہا کہ این او ڈبلیوپی ڈی پی کے ساتھ مل کر معذور افراد کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے منصوبے پر کام کرنے کی خوشی ناقابل بیان ہے۔ اُنہوں نے معذور افراد کی ملکی افرادی قوت میں شمولیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اشتراک سے معذور افراد کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…