بیولون: تاریخی شہر ملتان کی سرزمین پر ترقی یافتہ مستقبل کے آئینہ دار کا افتتاح

پنجاب کے تاریخی اور ثقافتی شہر ملتان میں امارات گروپ کے ایک نئے شاہکار بیولون کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں قدیم ثقافت اور تاریخ کے انمٹ نشان لیے ملتان شہر کی ترقی میں یہ مال بلاشبہ ایک عظیم شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے۔ جو سہولیات، سروسز، ہاسپیٹیلیٹی اور کاروباری مواقع کا بےمثال شاہکار ہے۔ سرزمینِ اولیاء ملتان میں سب سے اونچی عمارت کی حیثیت رکھنے والا اپنے طرز کا یہ پہلا مال ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

سوہن حلوے اور مختلف اقسام کے آموں کی خوشبو سے مہکتا ملتان شہر اب عمودی تعمیراتی حُسن سے آراستہ ہوگا۔ عظیم تہذیبوں کے نشانات رکھنے والے تاریخی شہر ملتان میں بیولون جیسےشاہکار کی تعمیر قدیم سلطنت سے متاثر ہے۔ اور اسی کے باعث اس کا نام بیولون رکھا گیا ہے جس کا افتتاح 27 فروری بروز جمعہ کیا گیا۔ تعمیراتی حُسن پر مبنی اس شاندار عمارت کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جو بہت جلد تکمیل کی جانب رواں دواں ہے۔

 

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین امارات شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ’’ملک کی ترقی کا عزم اس بار ہمیں ملتان لے آیا ہے۔ ہم وطنِ عزیز پاکستان کے تمام شہروں کو ترقی یافتہ دور کی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیولون جیسا پراجیکٹ نہ صرف قدیم شہر ملتان کی ضرورت ہے بلکہ اس ثقافتی شہر کی اہمیت اور حُسن میں اضافے کا باعث ہے۔‘‘

 

گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر فرحان جاوید نے اس موقع پر کہا کہ ’’وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی شہر کی تاریخ اور ثقافت گہری ہوتی جاتی ہے۔ اور ہمارا یہ فرض ہے کہ تاریخ اور ثقافت کا جھومر لیے اپنا مستقبل آراستہ کریں۔ بیولون، ملتان شہر میں ایک بے مثال اضافہ ہے، کیونکہ اس میں موجود سہولیات اور آسائشیں مستقبل کی آئینہ دار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قدیم ثقافت اور جدید فنِ تعمیر کا امتزاج بیولون، ملتان کی تہذیب میں جدت اور معیار کی ایک عظیم نشانی ہے۔‘‘

 

تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل اے احمر نے کہا، ’’اس منصوبے کا افتتاح بلاشبہ ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ یہ محنت، عزم اور روشن مستقبل کے اونچے وژن کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم اس منصوبے کو مل کر کامیاب بنانے کا عزم کرتے ہیں۔ اور جنوبی پنجاب کے ثقافتی شہر ملتان پر انمٹ نقوش بناتے ہیں۔‘‘

 

ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی نے کہا، ’’ بیولون، ہاسپیٹیلیٹی اور لگژری انڈسٹری میں ایک نئے معیار کی علامت ہے۔ فنِ تعمیر کے شاہکار بیولون کے آغاز کے ساتھ، ہم ملتان شہر کی ترقی اور جدید معیار کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘‘

 

ملتان شہر میں بیولون سہولیات، تفریح، مہمان نوازی اور کاروبار کا ایک منفرد امتزاج ہے۔ آسان رسائی اور شہری خوبصورتی کو اجاگر کرتے افعال عمارت کے اندر احتیاط سے بنائے گئے ہیں۔ امارات بلڈرز مال پر مشتمل بلاک کا رُخ مشرق کی جانب ہے۔بلڈرز مال سے ملحق مال میں ایک ہائپر مارکیٹ، ریٹیل پوائنٹس، اور تفریحی زون ہے۔ مغرب کی طرف واقع مرکزی ٹاور کورٹیارڈ بائے میریئٹ، ہیلتھ اینڈ ویلنس کلب، ایک کاروباری مرکز اور ٹیکنالوجی پارک کی میزبانی کرتا ہے۔ ٹاور ترتیب سے درجات پر مشتمل ہے اور چھتوں سے آراستہ ہے تاکہ نظروں کو خیرہ کرنے والے ثقافتی شہر کے نظارے قابلِ دید ہوں۔

 

قدیم ثقافت میں باغبانی کے طریقوں سے لیا گیا انداز جسے معلق باغات ’’ہینگنگ گارڈن‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اسی انداز کے باعث ٹیرس سے جھانکتے سبزے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ امارات گروپ آف کمپنی کا پراجیکٹ بیولون، ملتان شہر کے مرکز سے شمال کی جانب، ڈی ایچ اے مین جناح ایونیو پر بوسن روڈ کی طرف واقع ہے۔ ہوائی اڈے سے صرف 30 منٹ، اندرون شہر سے 25 منٹ جبکہ نئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کمپلیکس سے 20 منٹ کی دوری پر ہے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔ جو پراپرٹی سے متعلق روایتی طریقوں کی ازسرِنو اور جدید تکنیکی حل کے ساتھ پیچیدہ سوالوں کے واضح جوابات کی حامل ہے۔ ملکی رئیل اسٹیٹ کے منظر نامے کو مثبت تبدیلی کے مقصد کے ساتھ اپنے معزز گاہکوں کے لیے کرائے پر حاصل کرنے، خرید و فروخت اور سرمایہ کاری کے تجربے کو واضح راستہ فراہم کرتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top