گرانہ ڈاٹ کام اور فیض ریزیڈنسی نے سرجانی ٹاون کراچی میں زیِر تعمیر ریئل اسٹیٹ ریزیڈینشل ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے لیے مارکیٹنگ کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
معاہدے کی یہ تقریب گرانہ ڈاٹ کام کے کراچی میں واقع علاقائی دفتر میں منعقد ہوئی جبکہ گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے ریجنل مینیجر ساؤتھ اسامہ خان جبکہ فیض ریزیڈنسی کی جانب سے ٹیپ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر انور فیض نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کے تحت گرانہ ڈاٹ کام بطور مارکیٹنگ پارٹنر پُرآسائش اور افورڈیبل فیض ریزیڈنسی اپارٹمنٹس کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں متعارف کروانے میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
فیض ریزیڈنسی پراجیکٹ کثیر المنزلہ جڑواں عمارتوں پر مشتمل ایک رہائشی منصوبہ ہے جس میں تمام آسائشوں سے مزین رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
مذکورہ لگثری پارٹمنٹس کے اس تعمیراتی منصوبے میں دو منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہیں جبکہ فیض ریزیڈنسی کی داخلی منزل پر سُپر مارکیٹ جبکہ رہائشیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکورٹی کے جدید نظام کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں مذکورہ منصوبہ سرجانی ٹاون کراچی کے مرکز میں واقع ہے جہاں سے چند قدم کے فاصلے پر ٹرانسپورٹ، سکول، کالجز اور ہسپتال سمیت تمام بنیادی سہولیات تک با آسانی رسائی ممکن ہو سکے گی۔
بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے آسان رہائش کا بندوبست کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پاکستان کی پہلی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس گرانہ ڈاٹ کام اس ضمن میں فیخ ریزیڈینسی اپارٹمنٹس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔