گوجرانوالہ: اسلام آباد، لاہور، ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد اور کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں علاقائی دفاتر کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے گوجرانوالہ میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔
ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی رہائشی منصوبوں سے متعلق شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور شفاف طریقے سے تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت یقینی بنانے میں گرانہ ڈاٹ کام کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
ڈی سی کالونی گیٹ نزد فضل سینٹر، مین جی ٹی روڈ، راولی کینٹ گوجرانوالہ میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر شعیب بٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ افتتاحی تقریب میں گرانہ ڈاٹ کام کے سینٹرل ریجن ہیڈ ناصر ملک، ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل احمر اور گرانہ ڈاٹ کام کی انتظامیہ کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گرانہ ڈاٹ کام ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں مارکیٹنگ کے اصولوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر کار بند ہے اور ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت میں شہریوں کی رہنمائی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…