Graana News

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے خطے کے سب سے بڑے دفتر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ گرانہ ڈاٹ کام نے پاکستان بھر میں بے شمار دفاتر کی کامیابی کے بعد ڈی ایچ اے اسلام آباد میں اب تک کے سب سے بڑے دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام جائیداد کی خرید و فروخت اور کرائے پر دستیابی کے لیے نہ صرف ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتا ہے، بلکہ ریئل اسٹیٹ کے دائرے سے کہیں آگے طرزِ زندگی کے متعدد اور منفرد انداز پیش کرنے والی کمپنی ڈی ایچ اے کے معزز علاقے میں اپنے سب سے بڑے دفتر کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل طے کرنے والی ہے۔ یہ توسیع نہ صرف عمارتی ترقی بلکہ صنعت کی قیادت کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ لہٰذا ایک بڑے مقام کے ساتھ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی قیادت میں آگے بڑھتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام نئی منازل کی جانب رواں دواں ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گرانہ ڈاٹ کام کی کامیابی خطے میں شفافیت اور دیانتداری کے لیے ثابت قدمی ہے۔ سرکاری اداروں سے منظوری، قانونی پیچیدگیوں کے واضح حل، ملکیت جیسے اہم نکات پر نظر ثانی ہی اسے منفرد اور کامیاب بناتی ہے۔ تعمیل کی یہ سختی نہ صرف اس کے آپریشنز کی قانونی حیثیت کو یقینی بناتی ہے، بلکہ کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کو بھی فروغ دیتی ہے۔

علاوہ ازیں گرانہ ڈاٹ کام اپنے کسٹمر کی توقعات سے تجاوز کرنے پر فخر کرتی ہے۔ اور کسٹمر اور اس کی ضروریات پر توجہ ہی اس کی کامیابی کا ایک اہم محرک ہے۔ پراجیکٹس کی بروقت فراہمی تک صارفین کے اطمینان کو ترجیح دینے والے عملی کام سےگرانہ ڈاٹ کام نے ریئل اسٹیٹ کے سفر میں خود کو ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر قائم کیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ ’’ خطے کے سب سے بڑے دفتر کا قیام صرف ایک مقاماتی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ یہ ایک وسیع تر وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی علامت ہے۔ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں قیادت کے کردار کی پہچان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے معیار اور عمدگی نے ہمیں اپنے صارفین کی خدمات اور ہم پر بڑھتے اعتماد کے باعث کامیابی کے سفر میں اس سنگ میل کی شمولیت کو یقینی بنایا ہے۔‘‘

مزید یہ کہ گرانہ ڈاٹ کام رئیل اسٹیٹ کے لین دین کی اپنی بنیادی پیشکشوں سے بڑھ کر خرید و فروخت اور کرائے پر دستیابی کی روایتی حدود سے ماورا ہے۔ اور ایک جامع آن لائن پورٹل کے طور پر طرز زندگی سے متعلق مسائل اور موضوعات پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ ایک طرز زندگی کو فعال کرنے والا پلیٹ فارم ہے، جو اپنے صارفین سے لےکر عام آدمی کی زندگی کے مجموعی معیار کو بڑھانے کے لیے بہت ساری معلومات، تجاویز اور خدمات فراہم کرتا ہے۔

بالخصوص ڈی ایچ اے اسلام آباد میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کا اسٹریٹجک مقام صنعت کی ترقی میں سب سے آگے رہنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ خطے میں سب سے بڑے دفتر کے طور پر، یہ کمپنی کے عزائم اور صلاحیت کی علامت کے طور پر کام کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدام مسابقتی مارکیٹ میں آگے رہنے اور اپنے صارفین کو ایک بے مثال تجربہ فراہم کرنے کی ایک نئی جہت ہے۔

یاد رہے کہ گرانہ ڈاٹ کام نہ صرف ڈویلپمنٹ، انفراسٹرکچر، قانونی الجھنوں اور تعمیرات سے متعلق مسائل پر معلوماتی کانٹینٹ فراہم کر رہا ہے۔ بلکہ روزانہ کی بنیاد پر درپیش معاملات، چیلنجنگ صورتحال اور مختلف لائف اسٹائل پر مبنی مواد سے مستفید کر رہا ہے۔

یہ وہ لا محدود آن لائن پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر میں ہونے والے تازہ اور اہم ترین معاملات سے آپ کو با خبر رکھے ہوئے ہے۔ ساتھ ہی گھر کی آب و ہوا سے لے کر دیکھ بھال، تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے بیش بہا حل لیے آپ کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کی توسیع اورڈی ایچ اے میں اس کے فلیگ شپ آفس کا افتتاح کمپنی کے سفر میں ایک اہم باب کی نشاندہی کرتا ہے۔ شفافیت، اطمینان اور طرز زندگی کے لیے ایک وسیع نقطہ نظر پر توجہ کے ساتھ، گرانہ ڈاٹ کام اپنے کلائنٹس کے سفر میں ایک قابل اعتماد پارٹنر ہے، جو ایک بڑی جگہ اور وسیع وژن کے ساتھ دوڑ میں آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago