اسلام آباد: ریئل اسٹیٹ بزنس میں محفوظ اور شفاف سرمایہ کاری یقینی بنانے پر کار بند ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر اپنے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شفیق اکبر نے کمپنی کے دفتر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمپنی کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید سمیت گرانہ ڈاٹ کام کے دیگر افسران اور ریئل اسٹیٹ بزنس سے منسلک افراد کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
گرانہ ڈاٹ کام کا نیا دفتر امارات گروپ آف کمپنیز کے زیر انتظام ریئل اسٹیٹ منصوبوں امارات ریزیڈینسیز، امارات بزنس ڈسٹرکٹ اور مال آف عریبیہ کو ملانے والی شاہراہ ایکسپریس وے اسلام آباد پر واقع ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔
گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔