اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے یورپی یونین پاکستان اور اربن انوویشن کی شراکت سے ایک اور سائکلنگ سنڈے ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا۔
یہ ایونٹ گرانہ کلبز کے زیرِ انتظام ہوا جس میں شہر بھر سے سائکلنگ کے شوقین حضرات نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر (اے ڈی سی) رانا وقاص اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) آمنہ بیگ نے ایونٹ میں شرکت کی اور اس کے مقصد کو سراہا۔
ایونٹ میں شریک لوگ نہ صرف تفریحی سائکلنگ سے لُطف اندوز ہوے بلکہ اُنہوں نے سائکلنگ کے مقابلوں میں بھی خوب حصہ لیا جس کے اختتام پر جیتنے والوں میں ستائشی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔
حکام نے ایونٹ کی زبردست میزبانی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جائیں اور شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کا ادراک ہو۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔