Graana News

ملک کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ گروپ امارات کا لاہور میں سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد

لاہور: ریئل اسٹیٹ مارکیٹ اور تعمیراتی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرتے اور وژن 2047 کی تکمیل کا عزم لیے بین الاقوامی شہرت کی حامل تعمیراتی کمپنی امارات گروپ نے اپنی ٹیم کے اعزاز میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تقریب میں ملک بھر سے امارات گروپ فیملی کے اراکین سمیت ریئل اسٹیٹ مارکیٹ سے وابستہ کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امارات گروپ کی جانب سے ہر سال اس پروقار تقریب کے انعقاد کا مقصد امارات فیملی کے اراکین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ اور تعمیراتی صنعت کے فروغ سے متعلق وژن 2047 کی تکمیل کو یقینی بنانے کا عزم دہرانا ہے۔

 

امارات گروپ نے کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے پہلے دن سے ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امارات گروپ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور تعمیراتی صنعت کو وطنِ عزیز میں نئی جہت دینے، انفراسٹرکچر اور عمودی تعمیرات میں تیزی سے ترقی کرنے والا گروپ بن کر ابھرا ہے۔ جس نے جدید دور کے تقاضوں اور منفرد سوچ کے بدولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

تقریب میں شرکاء، امارات گروپ فیملی سے جڑے ممبران کو گذشتہ سال 2022ء میں شاندار کارکردگی اور انتھک محنت کے صلے میں تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

 

امارات گروپ ہمیشہ سے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ گروپ ہمیشہ اپنے محنتی ورکرز اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال ان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔

سالانہ تقریب کے دوران امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انتھک محنت، لگن اور کچھ کر دکھانےکا جذبہ انسان کو ہمیشہ ترقی کی جانب لے جاتا ہے اور یہی ترقی کامیابی بن کر انسان کے قدم چومتی ہے۔

 

امارات گروپ نے پاکستان کی ترقی کو ہمیشہ اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات اور غیر شفاف طریقہ کار کو پیچھے دھکیل کر تعمیرات صنعت اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو نئی جہت بخشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت سے متعلق کوئی بھی مشکل ایسی نہیں رہی جس کا سدِباب ممکن نہ ہو اور اس کامیابی میں امارات گروپ سے جڑے ٹیم کے ہر فرد کا کرداد قابلِ ستائش ہے۔

 

ڈائریکٹر ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید نے اپنے خطاب میں گذشتہ سال کی کاکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کامیابیوں اور ترقی کے اس سفر میں  محنت کو اپنا نصب العین بنانے پر زور دیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو اپنے ملک کی عوام کے لیے نہایت آسان اور قابلِ اعتبار شعبہ بنانا ہے۔

جائیداد کی خرید و فروخت، کرایہ داری کی آمدن کے حصول اور  سرمایہ کاری سے متعلق معلومات تک رسائی ممکن بنانا ہمیشہ سے امارات گروپ کا خاصہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اراضی سے متعلق معاملات سے آگاہی اور مکمل معلومات کے بدولت ہی ہم ملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

 

امارت گروپ پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ شہرت کی حامل کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے جس نے جدید تکنیک اور منفرد سوچ کے بدولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اپنی ایک الگ پہچان حاصل کر رکھی ہے۔ امارات گروپ نے صرف 5 سال کی قلیل مدت میں 5 تعمیراتی منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں اور ویژن 2047 کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago