پاکستان کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے الرؤف گولڈ راس کی تعارفی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں منصوبے کے شراکت داروں کے علاوہ اچھی شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء کو منصوبے کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا گیا کہ کیسے یہ پراجیکٹ ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہو گا۔
الرؤف گولڈ راس رہائشی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں صنعتکاروں اور حکومتی اراکین سمیت مہماںوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پراجیکٹ کے قریب رہنے والوں کے لیے سٹاپ اوور کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ اس منصوبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
الرؤف گولڈ راس اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر اور جدید ترین سہولیات سے مزین رہائش کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
شہرِ کراچی کی پرائم لوکیشن گلشنِ معمار پر واقع یہ پراجیکٹ اپنی لوکیشن کی وجہ سے دیگر منصوبوں سے منفرد ہے اور اعلیٰ معیارِ زندگی فراہم کرتا ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔ گرانہ ڈاٹ کام عہد کر چکا ہے کہ موجودہ دور میں ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو شفاف بنایا جائے اور اس کی قدر میں مزید اضافہ کیا جائے۔
گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔