Commercial Markets

گرانہ ڈاٹ کام کا مال ون وزیر آباد کی سیلز اینڈ مارکیٹنگ سے متعلق شاندار تقریب کا انعقاد

لاہور: ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں منفرد مقام کے حامل ادارے گرانہ ڈاٹ کام نے عمودی طرزِ تعمیر کے کمرشل منصوبے مال ون وزیر آباد کی سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے حوالے سے  ریئل اسٹیٹ سے منسلک شراکتی کاروباری اداروں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تقریب کا مقصد مال ون وزیر آباد ریئل اسٹیٹ منصوبے کی خصوصیات اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منافع اور مراعات سے متعلق پراپرٹی ڈیلرز اور شراکتی کاروباری اداروں کو مکمل آگاہی فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ سینٹرل ناصر ملک، ریجنل مینجر گجرانوالہ اطیب اعجاز، گرانہ ڈاٹ کام کی سیلز ٹیم، گجرانوالہ سے اعلی شہرت کے حامل پراپرٹی ڈیلرز، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس سمیت مقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مال ون وزیر آباد سمیت عمودی طرزِ تعمیر کے حامل منصوبوں کا بنیادی مقصد کم ترقی یافتہ شہروں کے مکینوں کے لیے اعلیٰ معیار کے انفراسٹرکچر پر مبنی تعمیراتی منصوبوں اور جدید طرزِ تعمیر اور سہولیات سے مزین کثیرالمنزلہ شاپنگ مال جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

بنیادی طور پر مال ون وزیر آباد کی تعمیر کے پیچھے بھی یہی مقصد کارفرما ہے کہ پنجاب کے کم ترقی یافتہ شہروں میں رہنے والے لوگوں کے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیاتِ زندگی کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ان شہروں کو بھی ترقی یافتہ اور بڑے شہروں کے برابر لایا جا سکے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ محمد ناصر ملک کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام مذکورہ شاپنگ مال منصوبے کی سیلز اور مارکیٹنگ سے متعلق اُمور میں مال ون وزیر آباد کو بطور مارکیٹنگ پارٹنر خدمات فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر آباد شہر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر یہاں اعلیٰ معیار کے کثیرالمنزلہ شاپنگ مال کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ مذکورہ منصوبے میں دستیاب سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

مال ون وزیرآباد کی ایک پُرکشِش خصوصیت یہ ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کی خریداری کی سہولت ایک ہی چھت تلے فراہم کر رہا ہے بلکہ یہ منصوبہ اپنی جائے تعمیر کی وجہ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جی ٹی روڈ اور وزیر آباد بائی پاس پر واقع ہونے کی وجہ سے شاپنگ مال کا داخلی راستہ یہاں آنے والے صارفین اور فیمیلز کے لیے ہر لحاظ سے موزوں ہے۔ وزیر آباد شہر کے داخلے سے چند قدم پہلے ہی جی ٹی روڈ پر واقع یہ منصوبہ دونوں اطراف یعنی مرکزی شاہراہ اور بائی پاس سے داخلے کا راستہ فراہم کر رہا ہے۔

مال ون وزیرآباد اپنی نوعیت کا پہلا شاپنگ مال ہے جس میں مختلف سائز کی دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جو کہ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی برانڈز کی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago