اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر جناح ایونیو تا ڈی چوک سائکلنگ سنڈے ایونٹ کا انعقاد کیا۔
گرانہ ڈاٹ کام نے اربن انوویشن، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی اے)، یورپی یونین (ای یو)، اسلام آباد سائکلنگ ایسوسیشن، اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شراکت سے ایونٹ کی میزبانی کی۔
ایونٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات، اربن انوویشن کے بانی نوید افتخار، گرانہ ڈاٹ کام کے ملازمین اور جڑواں شہروں سے سائکلنگ کے شوقین افراد نے شرکت کی۔
ایونٹ میں تفریحی سائکلنگ کے علاوہ خصوصی مقابلے بھی دیکھنے میں آئے جس کے اختتام پر عالمی یومِ ماحولیات کے تناظر میں اسپیشل سائکلنگ ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کا شعور بیدار کرنا تھا۔
ایونٹ میں شریک افراد نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جائیں تاکہ شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کی افادیت کا ادراک ہوسکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔