گرانہ ڈاٹ کام نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یو سی پی) کے اشتراک سے ریئل اسٹیٹ مینیجمنٹ میں پاکستان کی پہلی چار سالہ بی ایس ڈگری متعارف کردی۔
ریئل اسٹیٹ مینیجمنٹ کی یہ ڈگری مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک نئے دور کی نوید ہے جس سے یہاں باقاعدہ تعلیم اور فارمل ٹریننگ کا رجحان ہوگا۔
اس ڈگری کو وائس چانسلر ریئر ایڈمرل (ر) ناصر اکرام کے خصوصی تعاون سے متعارف کروایا جارہا ہے۔
اس پروگرام سے ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی حالیہ کمیوں کا مکمل احاطہ کیا جائیگا اور اُنہیں باقاعدہ تعلیم کے ذریعے ختم کرنے کی کاوش کی جائیگی۔
اس پروگرام میں انٹروڈکشن ٹو ریئل اسٹیٹ بزنس اینڈ انڈسٹری، کنسٹرکشن انجینرنگ اینڈ پریکٹسز، پراسپیکٹس اینڈ چیلنجز، پراجیکٹ مینیجمنٹ، اسٹریٹیجک پراپرٹی مینیجمنٹ لاء، ایسیٹ مینجمنٹ، پلاننگ وغیرہ پڑھائے جائیں گے۔
یہ ڈگری تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی ہوگی جو کہ ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے تکنیکی، انتظامی اور قانونی امور کا مکمل احاطہ کرے گی۔
good news for real state sector bogus property dealer knock out from this field bs real state congratulation to granna
Hello! Thank you for your feedback. Your appreciation and acknowledgement keep us going.
For more real estate related content, subscribe to the Graana blog.
Hello! Thank you for your feedback. Your appreciation and acknowledgement keep us going. For more real estate related content, subscribe to the Graana blog.