Graana News

گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کا پہلا مقامی یونیکورن برینڈ قرار

پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کو ایئر یونیورسٹی ہیکاتھون 2023 کی باوقار سالانہ تقریب میں پاکستان کا پہلا مقامی یونیکورن برینڈ قرار دیا گیا ہے۔ ایئر یونیورسٹی میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور صنعتی ماہرین پر مشتمل شرکاء کی تقریب میں یہ اعلان کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گرانہ ڈاٹ کام کا یہ اعزاز وطنِ عزیز کے کامیابیوں میں بلاشبہ ایک عظیم سنگِ میل عبور کرنے کے مترادف ہے۔ اس شاندار کامیابی کو مناتے ہوئے گرانہ دفاتر میں کیک کاٹنے کا اہتمام کیا گیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کے لیے اپنے وژن 2047 کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی اہمیت اور صںعت میں امارات گروپ کے انقلاب پر زور دیا۔‘‘

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’امارات گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں پاکستان کے پہلے مقامی یونیکورن کے اعزاز اور پہچان پر فخر ہے۔ اور ہم اپنے صارفین کو جدت اور معیار فراہم کرتے رہیں گے۔‘‘

 انہوں نے رئیل اسٹیٹ سے متعلق طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صنعت کے مستقبل کی تشکیل میں ٹیکنالوجی کے کردار کی وضاحت کی۔

 

گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’ہماری کامیابی درحقیقت وطنِ عزیز کی کامیابی ہے۔ ہماری ہر ترقی میں پاکستان کا مفاد یقینی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرانہ ڈاٹ کام کا عزم دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کی عظمت کو منوانا ہے۔‘‘

 

 پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ گرانہ ڈاٹ کام نے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے بہت سی جدید خدمات فراہم کی ہیں۔ اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اعلیٰ اور منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ گرانہ ڈاٹ کام نے مارکیٹنگ کے جدید پورٹ فولیو کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں آگے بڑھنے والے برانڈ کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔ اور اب وژن 2047 کے لیے پرُعزم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago