گرانہ ڈاٹ کام کا صارفین سے باہمی میل جول اور شاندار ضیافت کا اہتمام

گرانہ ڈاٹ کام نے شہر اقتدار میں ایک خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا۔ اور باہمی میل جول کی ایک شاندار تقریب میں تمام معزز صارفین کو مدعو کیا۔ یہ میزبانی بلاشبہ کسی روایتی نیٹ ورکنگ ایونٹ سے بالاتر رہی، جو مجموعی کاروباری ذہانت، امید افزاء شراکت داری اور معیاری مہمان نوازی کے امتزاج کا مجموعہ تھی۔ جمعہ 10 نومبر کے روز ہونے والی اس پر وقار تقریب نے یقینی طور پر یادگار لمحات تخلیق کیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈھلتی شام میں ایگزیکٹو کلائنٹس کی آمد نے باہم روابط کا ایک بامعنی ماحول پیدا کیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں باہم بات چیت اور گفتگو سے امارات گروپ کا اسٹریٹیجک نقطہ نظر واضح ہوا۔

نیٹ ورکنگ نے ایگزیکٹوز کے ساتھ بصیرت، مہارت اور ممکنہ شراکت داری کی بنیاد رکھی، جو کاروباری منظر نامے کو نئی شکل دیتی ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام بلاشبہ امید افزاء اتحاد قائم رکھنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ نفیس اور غیر معمولی شام میں لذیز کھانے سے لے کر ایگزیکٹو کلائنٹ میٹ اپ کا ہر پہلو توقعات سے بڑھ کر امارت کی لگن کا ثبوت تھا۔ پرتعیش ترتیب اور بے عیب سروس نے قابل قدر مہمانوں کی اہیمت اور تعارف کی اہمیت کو نیا وقار دیا۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید نے امارت کے ایگزیکٹو کلائنٹ میٹ اپ میں بامعنی روابط کے فروغ اور روایتی نیٹ ورکنگ سےبالاتر پروقار شام پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’شاندار ماحول اور باہمی میل جول وہ دیرپا اثرات مرتب کرنے جا رہے ہیں، جو گرانہ ڈاٹ کام کے مستقبل کے عزائم کی روشن وضاحت ہے۔ یہ مجموعی بیٹھک بلاشبہ بہمارے مثبت رجحانات کی عکاس ہے۔‘‘

امارت کا ایگزیکٹو کلائنٹ میٹ اپ اس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ کس طرح کارپوریٹ ایونٹس دنیا سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پر رونق شام کی کامیابی صرف شاندار ترتیب یا حاضرین کی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ ایک ایسے ماحول کی کاشت ہے، جہاں تعاون، اختراع اور حقیقی انسانی روابط مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top