گرانہ ڈاٹ کام کا پاکستان بھر میں اوپن ہاؤس ایونٹس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد: معیاری تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سمیت ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں محفوظ سرمایہ کاری یقینی بنانے کے لیے گرانہ ڈاٹ کام نے ملک بھر میں اوپن ہاؤس کی تقریبات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام نہ صرف امارات گروپ کے زیرِ انتظام جدید طرزِ تعمیر اور اعلیٰ معیار کے ریزیڈینشل اور کمرشل منصوبوں بلکہ دیگر پرائیویٹ ڈیولپرز کے ریئل اسٹیٹ منصوبوں میں بھی شہریوں کی دلچسپی کے مدِ نظر بطور مارکیٹنگ پارٹنرز اپنی خدمات فراہم کرتی رہی ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کے زیر اہتمام اوپن ہاؤس تقریبات میں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے شرکاء کو نہ صرف مجوزہ اور جاری تعمیراتی رہائشی اور کمرشل منصوبوں سے متعلق مکمل اور مفصل معلومات فراہم کی جاتی ہیں بلکہ سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے بھی ان کی مفید مشوروں سے رہنمائی یقینی بنائی جاتی ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام کے ایونٹس کیلینڈر کے مطابق رواں ماہ تین اوپن ہاؤسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں 18 دسمبر کو اسلام آباد ایکسرپیس وے پر مال آف عریبیہ، 19 دسمبر کو کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر گلوری ٹاورز اور 19 دسمبر کو ہی فیصل آباد میں سرینا ہوٹل کے نقاش ہال میں اوپن ہاؤس کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام ان تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top