گرانہ ڈاٹ کام نے یو این او ڈی سی کی شراکت سے انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر سائکلنگ ریلی کا انعقاد کیا

اسلام آباد: نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی کے لیے انسدادِ منشیات کے عالمی دن موقع پر دفتر اقوامِ متحدہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور گرانہ ڈاٹ کام نے اسلام آباد میں سائکلنگ ریلی کا انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایونٹ میں وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ، نمائندہ یو این او ڈی سی کنٹری آفس برائے پاکستان جیریمی میلسم، سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن، فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس (ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ) بریگیڈئر سید مبشر حسن، گلوکار شہزاد رائے، اداکار فیصل قریشی، ایس پی اسلام آباد رانا وہاب اور اے ایس پی آمنہ بیگ نے شرکت کی۔

سائکلنگ ریلی کا انعقاد ڈی چوک میں کیا گیا جس میں شہر بھر سے سائکلنگ کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تاکہ منشیات کے استعمال کے خلاف مہم میں اپنا حصہ ڈالا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں ہر شخص کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو اس سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یو این او ڈی سی پاکستان کے نمائندے جیریمی میلسم کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال سے جُڑے درست حقائق کے فروغ سے ہی ایک مبہم آگاہی پھیلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے تمام ممالک کے سربراہان سے یہ اپیل کی کہ وہ معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر نے کہا کہ منشیات كا استعمال کورونا وبا کے اثرات کو مزید خطرناک کردیتا ہے لہٰذا لوگوں کو ہر صورت نہ صرف منشیات سے خود بچنا چاہیے بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کرنی چاہیے۔

آئی جی اسلام آباد نے اس ضمن میں گرانہ ڈاٹ کام کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے استعمال کے خلاف ایک مربوط پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر مستند حقائق پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں میں بھرپور آگاہی کا سامان کیا جا سکے۔

فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس (ریجنل ڈائریکٹوریٹ نارتھ) بریگیڈئر سید مبشر حسن نے کہا کہ اے این ایف منشیات کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں تمام تر اقدامات لے رہی ہے تاہم معاشرے کے ہر فرد کو اس کوشش میں اے این ایف کا ساتھ دینا ہوگا۔

انسدادِ منشیات کا عالمی دن ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع منشیات کے استعمال سے جُڑے مستند حقائق کا فروغ تھا تاکہ لوگوں میں منشیات کے استعمال کے اصل نقصانات کا شعور بیدار کیا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago