کراچی: گرانہ ڈاٹ کام اور یونائٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے گھروں کی تعمیر کے لیے درکار آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لیے شراکتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے تحت گرانہ ڈاٹ کام کے صارفین یو بی ایل ہوم فنانسنگ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
اس حوالے سے منگل 15 جون 2021ء کو یو بی ایل ٹاور کراچی میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گرانہ ڈاٹ کام کے سی ای او شفیق اکبر اور یو بی ایل کے گروپ ایگزیکیٹیو (برانچ بینکنگ) ضیاء احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔
تقریب میں گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر، ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی، ریجنل سیلز مینیجر ساؤتھ اسامہ خان، ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ محمد انس، ہیڈ کنزیومر لون محمد وقاص رانا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ گھر کی تعمیر یا خریداری ہر شہری کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو بی ایل کے ساتھ اس معاہدے کی مدد سے گھروں کی تعمیر کے لیے گرانہ ڈاٹ کام کے صارفین کو آسان شرائط پر قرض کے حصول میں مدد ملے گی۔
دستاویز کے مطابق یو بی ایل اور گرانہ ڈاٹ کام صارفین کو آسان شرائط پر ہاؤسنگ فنانس کی سہولت کی فراہمی میں شراکتی بنیادوں پر اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…