Graana News

گرانہ ڈاٹ کام اور مال ون وزیر آباد کے مابین منصوبے کی سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا

لاہور: ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں منفرد مقام کے حامل ادارے گرانہ ڈاٹ کام اور مال ون وزیر آباد کے مابین منصوبے کی سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس حوالے سے دونوں اداروں کے انتظامی اُمور کے ذمہ داران نے معاہدے پر باقاعدہ طور پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام اور مال ون وزیرآباد کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب گرانہ ڈاٹ کام کے لاہور میں واقع ریجنل ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر اور چیف پلاننگ آفیسر تیمور عباسی، ریجنل سیلز ہیڈ محمد ناصر ملک جبکہ مال ون وزیر آباد کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں فرید علی حمزہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر مال ون وزیرآباد کے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں فرید علی حمزہ کا کہنا تھا کہ ان کا وژن پنجاب کے کم ترقی یافتہ شہروں کے مکینوں کے لیے اعلیٰ معیار کے انفراسٹرکچر پر مبنی تعمیراتی منصوبوں اور جدید طرزِ تعمیر اور سہولیات سے مزین کثیرالمنزلہ شاپنگ مال جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تعمیر کا مقصد پنجاب کے کم ترقی یافتہ شہروں میں رہنے والے لوگوں کے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیاتِ زندگی کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ ان شہروں کو بھی ترقی یافتہ اور بڑے شہروں کے برابر لایا جا سکے۔

میاں فرید نے مزید بتایا کہ مال ون وزیر آباد منصوبہ مذکورہ شہر کے ریٹیل لینڈ سکیپ میں انقلاب برپا کر دے گا۔ مقامی مہارت اور بین الاقوامی وژن کے ساتھ تعمیر کردہ یہ منصوبہ وزیر آباد شہر کا پہلا اور سب سے بڑا ڈرائیو تھرو شاپنگ کا تجربہ ثابت ہو گا جو اعلیٰ درجے کے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کا گھر قرار دیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں شاپنگ مال میں ریستوران کھولنے کے لیے معروف فوڈ برانڈز کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر تیمور عباسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بطور مارکیٹنگ پارٹنر گرانہ ڈاٹ کام اس پُرتعیشن اور جدید سہولیات سے آراستہ شاپنگ مال کو بہتر انداز میں مارکیٹ کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو درپیش مشکلات کو دور کرنے اوراس انڈسٹری میں جدت لانے کے لیے گرانہ ڈاٹ اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کو اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ محمد ناصر ملک کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام مذکورہ شاپنگ مال منصوبے کی سیلز اور مارکیٹنگ سے متعلق اُمور میں مال ون وزیر آباد کو بطور مارکیٹنگ پارٹنر خدمات فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر آباد شہر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر یہاں اعلیٰ معیار کے کثیرالمنزلہ شاپنگ مال کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ مذکورہ منصوبے میں دستیاب سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

مال ون وزیرآباد کی ایک پُرکشِش خصوصیت یہ ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی اور بین الاقوامی برانڈز کی خریداری کی سہولت ایک ہی چھت تلے فراہم کر رہا ہے بلکہ یہ منصوبہ اپنی جائے تعمیر کی وجہ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جی ٹی روڈ اور وزیر آباد بائی پاس پر واقع ہونے کی وجہ سے شاپنگ مال کا داخلی راستہ یہاں آنے والے صارفین اور فیمیلز کے لیے ہر لحاظ سے موزوں ہے۔ وزیر آباد شہر کے داخلے سے چند قدم پہلے ہی جی ٹی روڈ پر واقع یہ منصوبہ دونوں اطراف یعنی مرکزی شاہراہ اور بائی پاس سے داخلے کا راستہ فراہم کر رہا ہے۔

مال ون وزیرآباد اپنی نوعیت کا پہلا شاپنگ مال ہے جس میں مختلف سائز کی دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جو کہ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی برانڈز کی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago