Graana News

گرانہ ڈاٹ کام اور کنگز بلڈرز کا سکھر کے پہلے بڑے ’دی سینک مال‘ کا اعلان

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام نے کنگز بلڈرز کے ساتھ سکھر میں قائم ایک بڑے پیمانے پر مشمل مال ’دی سینک مال‘ کی اہم مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیٹ فارم، ہمیشہ کی طرح اپنی کاوشوں کی بناء پر ترقی کے راستوں پر گامزن ہے۔ اور کنگز بلڈرز کے ساتھ تعاون پہ پرجوش ہے۔ ’دی سینک مال‘ سکھر اور اندرونِ سندھ کا وہ اہم مال ہے جو خطے میں تزئین و آرائش کی جدت، جامع خریداری، کھانے پینے اور تفریح کے منفرد معیار پیش کر رہا ہے۔

کنگز سینک مال اندرون سندھ کا سب سے بڑا اور جدید ترین ریٹیل مقام بننے کے لیے تیار ہے، جو ریٹیل آؤٹ لیٹس، سہولیات، مراعات اور دیگر شاندار امتزاج کا حامل ہے۔ مزید یہ کہ سکھر کے مرکز میں واقع، مال کا مقصد مقامی آبادی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے، جو ایک ہی چھت کے نیچے بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔

کنگز سینک مال ایک نظر میں:

’کنگز سینک مال‘ سندھ کے شہر سکھر کو ایک نئے مقامی نشان کے طور متعین کر رہا ہے۔ خطے میں اپنی نوعیت کا یہ منصوبہ پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔ وسیع پارکنگ کے ساتھ ’دی سینک مال‘ پارکنگ اریریا میں بیک وقت 450 سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہے۔ کوالٹی اور تعداد میں خریداری کے وسیع مواقع کنگز سینک مال کا خاصہ ہیں۔ اعلیٰ درجے کی فیشن بوتیک سے لے کر جدید الیکٹرانکس، گھریلو سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ کا مرکز کہلایا جانے والا یہی مال ہے۔

علاوہ ازیں، خطے میں پہلا فوڈ کورٹ، لذیذ پکوان کا وہ مقام ہے، جس میں انواع و اقسام کے مقامی اور بین الاقوامی کھانے اپنی مثال آپ ہیں۔ نیز مال میں تعمیر کیا گیا جدید آفس بلاک تمام کاروباری ضروریات کا حل ہے۔ یہاں پیشہ ور کاروباری افراد جدید سہولیات سے آراستہ متحرک ورک اسپیس کا خاص تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مال کا تفریحی زون ہر عمر کے زائرین کے لیے ایک پرلطف اور دلچسپ تجربے کا مقام ہے۔ اس میں منفرد گیمز اور تفریحی سرگرمیاں بآسانی بچوں اور بڑوں کی گہری دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں۔

گرانہ ڈاٹ کام کے سی ای او جناب شفیق اکبر نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہم کنگز سینک مال کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ خطے کے لیے ہمارا ایک مشترکہ وژن ہے، جو جدید اور پائیدار مستقبل کی ضمانت ہے۔ سکھر اور اندرون سندھ کے عوام ایک غیر معمولی خریداری اور تفریحی مقام کے مستحق ہیں۔ اور ہم کنگز سینک مال جیسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر جناب فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ، ’’ہمارا وژن ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کی صنعت میں انقلاب برپا کیا جائے۔ اور اندرون سندھ ایک غیر معمولی خریداری اور تفریحی مقام کے ساتھ ایسے جدید منصوبوں پر کام کیا جائے جو کمیونٹیز کو تقویت دیں۔‘‘

خطے میں اپنی نوعیت کے پہلے، کنگز سینک مال کا مقصد تجارتی کمپلیکس کے لیے نئے معیارات، سہولیات، خدمات اور تجربات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام اور کنگز سینک مال کے درمیان یہ تعاون رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں عمدگی اور جدت کی باہمی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago