Everyday News

سی ڈی اے کے زیر اہتمام 3 روزہ لٹریچر فیسٹیول میں گرانہ ڈاٹ کام کی معاونت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے دارالحکومت میں 3 روزہ لٹریچر فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے۔ مطالعے سے شغف رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کی تفریح کے پیشِ نظر گرانہ ڈاٹ کام اس فیسٹیول کے انعقاد میں معاونت کا کردار ادا کر رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام 3 روزہ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 17 مارچ بروز جمعہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ادب، تفریح اور ثقافتی رقص پر مشتمل یہ تقریب 19 مارچ بروز اتوار تک F9 پارک میں جاری رہے گی۔

مزید یہ کہ عوام کی تفریح کے لئے پہلی مرتبہ لٹریچر فیسٹول کو 2 مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فیسٹول کے تینوں دن سہ پہر 4 بجے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔

پروگرامز میں مشاعرہ، ہیر گوئی اور منزل بہ منزل اسلام آباد پینل ڈسکشن شامل ہو گی۔ علاوہ ازیں، تھیٹر، ثقافتی رقص اور میوزیکل نائٹس جیسے پروگرامز بھی فیسٹول کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

افتخار عارف، انور شعور، خورشید رضوی، فواد حسن فواد اور احسان اکبر سمیت دیگر نامور شعراء مشاعرے میں شمولیت کے ذریعے فیسٹیول کو وقار بخش رہے ہیں۔ نیز پاکستانی زبانوں کے موضوع پر پینل ڈسکشن بھی ادبی فیسٹول کا حصہ ہے۔ پینل ڈسکشن میں حفیظ خان، ڈاکٹر اصغر اصدف، عباسیاں یوسفزئی اور ڈاکٹر محمد یوسف حصہ لیں گے۔

میوزیکل نائٹ کا اہتمام لیاقت جمنازیم میں کیا گیا ہے۔ رات 8 بجے سے شفقت امانت علی، حدیقہ کیانی، ساحر علی بگا اور صنم ماروی سمیت ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سی ڈی اے کے چیئرمین نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی اسلام آباد ادبی فیسٹول کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ادبی میلے کا مقصد ادب، ثقافت، فن اور کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیسٹول پر ہونے والے تمام اخراجات مختلف کمپنیوں کی طرف سے سپانسر کئے گئے ہیں۔ اور اسلام آباد میں جشن بہاراں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

گرانہ ڈاٹ کام ہمیشہ ہی سے وطنِ عزیز پاکستان اور اس کے عوام کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرام، منصوبوں اور مہمات کے لیے پرعزم رہا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ ادب کے فروغ سے لے کر ترقیاتی منصوبوں تک گرانہ ڈاٹ کام اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago