ملک کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں تعمیر ہونے والے شاہکار رہائشی و کمرشل منصوبے نور ہائٹس فیصل آباد کی مارکیٹنگ کے لیے ملک کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام اور اے این ڈویلپرز کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت گرانہ ڈاٹ کام نور ہائٹس فیصل آباد کا آفیشل سیلز اینڈ مارکیٹنگ پارٹنر بن گیا۔
معاہدے کی تقریب گرانہ ڈاٹ کام کے فیصل آباد آفس میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اے این ڈویلپرز کی جانب سے سی ای او محمد افضل جبکہ گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے سی او او وقار اصغر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کی تقریب میں گرانہ ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز ہیڈ محمد ناصر ملک اور ریجنل سیلز مینیجر فیصل آباد راشد محمود بھی شریک تھے۔
نور ہائٹس اسٹیٹ آف دی آرٹ رہائشی و کمرشل منصوبہ ہے جو ویسٹ کنال روڈ نزد گُٹ والا چوک، فیصل آباد میں تعمیر کیا جائے گا۔
اس منصوبے میں رہائشی اپارٹمنٹس، کمرشل مال اور دفاتر ہوں گے جنہیں دو بلاکس میں تقسیم کیا جائے گا۔ منفرد فنِ تعمیر پر مشتمل کثیر المنزلہ منصوبے میں ایک لوئر گراؤنڈ فلور، ایک گراؤنڈ فلور اور بارہ دیگر فلورز شامل ہوں گے۔
ملک کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام ہمیشہ سے ملک میں معیاری ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کو پروموٹ کرتا آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نور ہائٹس فیصل آباد بلاشُبہ اپنی نوعیت کا اِک منفرد پراجیکٹ ہے۔
ملک کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں تعمیر ہونے والے منصوبے نور ہائٹس میں دو فلورز کار پارکنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں نور ہائٹس میں موجود فوڈ کورٹ، جِم، گراسری اسٹور اور پلے لینڈ اس منصوبے کو مزید پُرکشش بنا دیتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔