یومِ آزادی کے پیشِ نظر گرانہ ڈاٹ کام نے کیا سائکلنگ سنڈے کے خصوصی ایڈیشن کا انعقاد

گرانہ ڈاٹ کام نے پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے پیشِ نظر آزادی رائیڈ (سائکلنگ سنڈے) کا خصوصی انعقاد کیا۔  آزادی رائیڈ کا آغاز جناح ایوینو، بیورلی سینٹر، سے شام 6 بجے ہوا اور یہ رائیڈ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سائکلنگ ایونٹ میں جڑواں شہروں سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور حصہ لیا۔ حاضرین نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار اور اس کی خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ایک آزاد ریاست قدرت کی عطا کردہ بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ مُلک ہے جہاں ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہیں اور سبھی کو شب و روز اس مملکتِ خداداد کی خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ ہر سال 14 اگست کا دن، مُلک و قوم کی ترقی کے ہمارے ولولوں میں ایک نئی روح، ایک نئی جہت پیدا کرتا ہے۔

حکام نے ایونٹ کی زبردست میزبانی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وفاقی دارلحکومت کو سائیکل دوست شہر بنایا جائے اور یہاں بہترین سائکلنگ انفراسٹرکچر، مخصوص سائکلنگ لینز اور پارکنگ اسپیسز تشکیل دیے جائیں اور شہر میں ماحول دوست سرگرمیوں کا ادراک ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago