گرانہ ڈاٹ کام اور پائڈ نے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کیلئے ایم او یو پر دستخط کرلیے

گرانہ ڈاٹ کام اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ) نے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کیلئے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کرلیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

معاہدے پر دستخط چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر اور پرو وائس چانسلر پائڈ ڈاکٹر دُرِ نایاب نے کیے۔

تقریب میں گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید، ارسلان جاوید اور ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی نے شرکت کی۔ پائڈ کی جانب سے ڈین ڈاکٹر شجاعت فاروق اور لیکچرر خرم الٰہی شریک رہے۔

تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ اِس کورس کا آغاز دراصل ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِس کورس سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں موجود دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہوگا۔

ڈاکٹر دُرِ نایاب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے غلط طرزِ کاروبار کے خاتمے کیلئے گرانہ ڈاٹ کام کا کردار خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربن پاکستان کے ڈیجیٹل ڈیٹا کا لانچ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک روزِ روشن کا طلوع ہے۔

تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی یہ کورس ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے انتظامی، تکنیکی، اور قانونی امور کا احاطہ کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top