Sustainable development

گرانہ اور پائڈ کے تعاون سے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ)  کے مشترکہ تعاون سے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کی پہلی نشست گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانہ ڈاٹ کام اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ) نے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کے ذریعے مذکورہ شعبے سے وابستہ افراد  استعدادِ کار بڑھانے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر رواں سال کے آغاز پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کی باقاعدہ طور پر پہلی نشست کل جمعرات کے روز پائڈ میں منعقد کی گئی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ) انتظامیہ کے مطابق ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس چھ مختلف سیشنز پر مشتمل ہو گا جبکہ یہ کورس جولائی کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔

تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی یہ کورس ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے انتظامی، تکنیکی، اور قانونی امور کا احاطہ کرے گا۔

گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی مدد سے مذکورہ شعبے سے وابستہ افراد کی صلاحیتیوں کو مزید نکھارنے کے لیے تعلیمی شعبے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام ان تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago