پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے محنت اور نئی سوچ درکار، شفیق اکبر

چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا ہے کہ وطنِ عزیز کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ گرانہ ڈاٹ کام اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (پی ڈی سی) کے اشتراک سے منعقد کردہ ایس ٹی آئی آر گرینڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ سے خطاب کررہے تھے جہاں انہیں بطور چیف گیسٹ مدعو کیا گیا۔

ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان نسل مُلکی حالات کو بدلنے کی مکمل سکت رکھتی ہے۔

اُنہوں نے پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش چیلنجز کی بات کی اور کہا کہ ایک جدید فریم ورک کے قیام اور بہترین پالیسیوں کو عمل میں لانے سے ہی ہم اگلے 20 سالوں میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے 2 ٹریلین ڈالر پیدا کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کی جانے والی کُل سرمایہ کاری کا بیشتر حصہ ڈیڈ کیپیٹل بن جاتا ہے جس سے بچنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

پینل میں شریک دیگر افراد میں جیز کے چیف کمپلائینس آفیسر سرور صلاح الدین، ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ایس ای سی پی مسرت جبین، ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر پیج فجر رابعہ پاشا اور چیف ڈیجیٹل آفیسر عسکری بینک شہریار علی شاہ شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس ایونٹ کا مقصد کورونا وبا کے دور میں ایک بہتر کاروباری ماحول کیلئے آئیڈیاز پر اظہارِ خیال کرنا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago