اسلام آباد: حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے مابین 8 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے ہاؤس فناسنگ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
حکام کے مطابق اس پراجیکٹ سے کم آمدنی والے افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اس سے ان افراد کی مدد کے ساتھ ساتھ کیپیٹل مارکیٹ کی ڈویلپمنٹ میں اضافہ ہو گا۔
معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے معاشی امور ایاز صادق بھی موجود تھے۔ معاہدے کی دستاویزات پر ورلڈ بینک کے ایکٹنگ کنٹری ڈائریکٹر گیلئیس جے ڈراگیلس اور سیکرٹری وزارت معاشی امور میاں اسد حیا الدین نے دستخط کیے۔
حکام کے مطابق اس معاہدے سے کم یا درمیانی آمدنی والے افراد مستفید ہوں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔