Graana News

حکومت کی ریلیف سرگرمیوں کے لیے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے امداد کی اپیل

پاکستان نے ملک میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بعد سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے امداد کی اپیل کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق پاکستانی وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 55ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین کے ساتھ گول میز اجلاس کے دوران بینک سے امداد کی اپیل کی۔ پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کی جائے تاکہ سیلاب متاثرین کی مکمل طور پر بحالی مؤثر انداز میں ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق پاکستان وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے کی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی کرنے والے ایگزیکٹو بورڈ کے نو اراکین اجلاس کا حصہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تعاون کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرMasatsugu Asakawa سے ملاقات کی۔ وزارتِ اقتصادی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ایاز صادق نے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ترقیاتی شراکت داری، سیلاب کے موجودہ بحران، ضروریات کے تعین اور بحالی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کورونا وبا کے بحران اور حالیہ سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے بینک کے نائب صدر شیکسین چن سے بھی ملاقات کی۔ دونوں اطراف نے پاکستان میں بینک کے ترقیاتی پورٹ فولیو پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بڑے اقتصادی سیکٹرز میں بینک کی سرمایہ کاری، پالیسی پر مبنی فنانسنگ اور مختلف شعبوں کے لیے تکنیکی سہولت کاری کو بھی زیرِبحث لایا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago