درآمدی ایندھن سے چھٹکارا، حکومت کا 14000 میگاواٹ کے سولر منصوبے لگانے کا فیصلہ 

اسلام آباد: رواں برس ڈالر کی قدر میں اضافہ اور کوئلہ سمیت درآمدی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے حکومت کو بڑا فیصلہ کرنے پرمجبور کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آنے والوں برسوں میں سولر پر زیادہ انحصار کرنے کے لیے آئندہ چند ماہ میں 14000 میگاواٹ کے سولر منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ان میں سے تقریباً 9000 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

اس اقدام کے تحت نہ صرف کم قیمتوں پر سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے بلکہ ٹیکس مراعات بھی دی جائیں گی۔

اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کے اراکین کو وزیراعظم نے بتایا کہ درآمدی ایندھن سے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کے متبادل کے طور پر عوام کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ سولر سسٹم کی فراہمی کے دوران بلوچستان کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرائزیشن سے نہ صرف مہنگے ایندھن کے درآمدی بل میں کمی آئے گی بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولر پراجیکٹس پر جلد عملدرآمد کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top