حکومت کا ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ زون ڈویلپرز اور کاروباری اداروں کو 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دی جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کا ٹیکنالوجی زون ڈویلپرز کو مراعات دینے کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ ڈویلپرز کو پاکستان میں درآمد کردہ مال یعنی پلانٹ، مشینری، ساز و سامان، ہارڈ ویئر، اور سافٹ ویئر پر تمام کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

حکومت زون انٹرپرائزز کو بھی ٹیکس چھوٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہیں لائسنس کے اجراء کی تاریخ سے لے کر آئندہ 10 سال تک تمام درآمد کردہ سامان پر کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے 24 نومبر کے اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ 5 نومبر 2020 کو وزیر اعظم آفس میں ایس ٹی زیڈ اے قیام سے متعلق ایک اجلاس ہوا تھا۔

اس ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی تشکیل کا مقصد تعلیم، تحقیق اور ٹکنالوجی کی صنعتوں کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کو یقینی بنانا ہے اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو اداراتی اور قانونی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

اس ادارے کے قیام سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں وافر ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کے فائدے کا انتظام ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اتھارٹی کی تشکیل سے ایک ایسا ماحول پیدا ہوگا کہ جو ملک کے ٹیکنالوجی کی صنعت کو بڑھاوا فراہم کریگا۔ پاکستان میں جو مصنوعات پیدا ہورہی ہیں اُنہیں بھی فائدہ ہوگا اور اُن میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی براہِ راست فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے تحت اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

اس کے قانونی مسودے کو حتمی شکل دینے اور دو ہفتوں میں اس کے اجراء کی ہدایت بھی وزیرِ اعظم کی جانب سے کردی گئی ہے۔ مجوزہ مسودہ کی حتمی جانچ کے لئے لاء اینڈ جسٹس ڈویژن، فنانس ڈویژن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جن کی آراء کو بھی اِس میں شامل کیا جائے گا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago