اسلام آباد: ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی عاصم شوکت علی کا کہنا ہے کہ حکومت مستحق طبقے کو ہاؤسنگ قرض کی آسان فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔
وہ ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ لو کاسٹ ہاؤسنگ حکومت کے منشور میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور اس ضمن میں تمام تر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نجی ڈویلپرز کو بھی ترغیب دے رہی ہے کہ اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ 2 ملین درخواستیں ابھی تک موصول ہوئی ہے اور وہ لوگ جن کی ماہانہ تنخواہ 20 سے 40 ہزار روپے ہے، اُنہیں فوقیت دی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔