راولپنڈی: عوام کی سہولت کے لیے راولپنڈی انتظامیہ نے امراضِ قلب کے ہسپتال اے ایف آئی سی کے سامنے پیدل چلنے والوں کیلئے انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منصوبہ کا ڈیزائن، محل وقوع کی نشاندہی، تخمینہ لاگت اور فنڈز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ منصوبہ کی تکمیل کی مدت کا بھی تعین کریں۔
کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کے لیے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک پلان فراہم کرے۔
ٹی چوک روات پر بھی انڈر پاس بنانے کا منصوبہ ہے جس کے لیے این ایچ اے اور وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ منصوبہ کی تفصیلات فراہم کریں۔
یہ ہدایات راولپنڈی اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں جاری کی گئیں۔
اجلاس میں کمشنر راولپنڈی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں سی ڈی اے کو آئی جے پی روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور، ٹی چوک اور کورنگ برِج و راول چوک فلائی اوور بارے، این ایچ اے کو سواں پل اور گولڑہ موڑ انڈر پاس کی اپ ڈیٹ جبکہ ایف ڈبلیو او کو مارگلہ ہائی وے اور بہارہ کہو بائی پاس کی تفصیلات پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…