پشاور: حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبے میں 10 اقتصادی زون اور 19 چھوٹے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ فیصلہ اگلے 5 سالوں کے لیے جاری کردہ انڈسٹریل پلان کا حصہ ہے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اس ضمن میں ایک 15 رکنی کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد تمام تر فیصلوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔