Graana News

وسطی ایشیا کو سی پیک میں شامل کرنے کا منصوبہ بحال

وفاقی حکومت نے وسط ایشیائی ممالک کو سی پیک میں شامل کرنے کا منصوبہ بحال کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارتِ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور ریفارمز کو حکم دیا ہے کہ پشاور سے تورخم اور افغانستان کی سرحد سے وسط ایشیائی ممالک تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو بحال کر دے۔

یاد رہے کہ اس وقت تاجکستان تا افغانستان، افغانستان کے اندر اور افغانستان کو پاکستان سے منسلک کرنے کے لیے سڑکوں کے انفراسٹرکچر پر تعمیر کا کام جاری ہے۔ پشاور کو تورخم اور وسطی ایشیا سے منسلک کرنے کا پراجیکٹ فی الحال پائپ لائن میں ہے۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ پراجیکٹ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وسط ایشیائی ممالک میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ سڑک کی تعمیر پاکستان اور افغانستان کو وسطی ایشیا سے منسلک کر دے گا جس سے یہ دونوں ممالک بھی مستفید ہوں گے۔ قدرتی معدنیات سے مالامال ان ممالک تک پاکستان کی رسائی آسان ہو جائے گی۔

اس منصوبے کی بدولت سی پیک کے دروازے خطے میں موجود دوسرے ممالک کے لیے بھی کُھل جائیں گے اور وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago