اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کروا رہی ہے۔
وہ منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ کراچی ٹریڈ کاریڈور پراجیکٹس اور گرین لائن منصوبوں کے ذریعے شہر کے دیرینہ ٹریفک مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پر بھی کام جاری ہے اور وفاق اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں 3100 کلومیٹر روڈ نیٹورک پر بھی کام ہورہا ہے جس سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔